مدھیہ پردیش میں ان لاک ہوتے ہی لوگوں کی لاپرواہی سامنے آنے لگی ہے، بازاروں میں لوگوں کا بڑا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
جس کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لوگوں سے کہا ہے کہ ہماری لاپرواہی کورونا کی تیسری لہر کو دعوت دے گی۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اسمارٹ سٹی پارک میں شجرکاری کے بعد کہا کہ صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے جو تشویش کا موضوع ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد آج 55 ہزار سے زائد معاملات آئے ہیں۔
دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
بھارت کے بھی کئی اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح دس فیصد سے کم نہیں ہوئی ہے۔لہذا ملک میں ابھی وائرس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ریاست میں کل 87 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 18 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے، پرسوں جو ٹیسٹ کیے گئے تھے ان میں صرف 11 پوزیٹیو مریض آئے تھے، لہذا یہ واضح ہے کہ ریاست میں وائرس ابھی بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش میں کورونا کے کیسز میں اضافہ
انہوں نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے متعلق بے فکر نہ ہو اور کورونا کے پروٹوکول پر عمل کریں، لاپرواہی کورونا کی تیسری لہر کو دعوت دے گی-