ETV Bharat / state

زرعی قوانین سے کوئی بندھوا مزدور نہیں بنے گا: شیوراج - مدھیہ پردیش اسمبلی میں بجٹ اجلاس 2021

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ نئے زرعی قوانین کی وجہ سے کوئی کسان بندھوا مزدور نہیں بنے گا۔

زرعی قوانین سے کوئی بندھوا مزدور نہیں بنے گا: شیوراج
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 6:49 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اسمبلی میں کہا کہ نئے زرعی قوانین کی وجہ سے کوئی کسان بندھوا مزدور نہیں بنے گا۔

وزیر اعلیٰ نے گورنر کے خطاب پر پیش کی گئی شکریہ تحریک میں اپوزیشن لیڈر کملناتھ کے بحث میں شامل ہونے کے دوران مداخلت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

دراصل کمل ناتھ نے بحث کے دوران کہا تھا کہ خطاب میں زرعی قوانین کا بھی ذکر کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے تینوں مرکزی زرعی قوانین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان قوانین کی وجہ سے ہمارے کسان ’پرماننٹ بندھوا مزدور‘ بن جائیں گے۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے فوری طورپر مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ بندھوا مزدور بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ وہ ہر ایک بات کا جواب دیں گے لیکن اس وقت اس لئے مداخلت کرنی پڑرہی ہے تاکہ کوئی غلط پیغام نہ جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.