ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سابق وزیر اعلیٰ اُما بھارتی نے کہا ہے کہ رام کا نام بھارتی جنتا پارٹی کی جاگیر نہیں وہ سبھی سیاسی پارٹی کے ہیں۔ جو ان میں عقیدہ رکھتے ہیں وہ چاہے بھارتی ہو یا عالمی سطح پر جو کوئی بھی ان میں عقیدہ رکھتا ہےرام سب کے ہیں کیوں کہ یاد رکھیں ہمارا تو اینٹ ہے مگر رام نام کا نہیں ہیں وہ تو امر ہیں۔
رام مندر کی سنگ بنیاد کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے ویسے ویسے سیاسی پارٹی کی بیان بازی بھی سامنے آتی جارہی ہیں۔
کانگریس کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے بھی کہا ہے کہ رام مندر کی سنگ بنیاد سے کوئی اعتراض نہیں مگر مودی جی کو مہورت دیکھ کر بھومی پوجن کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو ایودھیا میں رام مندر کی سنگ بنیاد وزیراعظم نریندرمودی کرنے جا رہے ہیں جس کو لے کر پورے ملک میں ہل چل ہے۔