ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں حضرت علیؓ کی یاد میں ایک تابوت جلوس نکالا گیا جو شیعہ مسلم سماج کی مسجد سے کربلا تک پہنچا۔ اس دوران عزدار نے نوحہ پیش کیے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کے پیش نظر یہ جلوس ملتوی کیا جا رہا تھا۔ مگر اس بار یہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ نکالا گیا۔Procession taken out on Imam Ali martyrdom
جس میں مذہبی رہنما بزرگ و بچے تمام لوگوں نے جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوئے۔ اس موقع پر مولانا ارشد عباس نے کہا کی روز شہادت امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے جانشین، داماد اور بھائی بھی ہیں۔ جو چودہ سو سال قبل ظلم و بربریت کے خلاف عدل و انصاف کرکے چلے گئے۔ آج ہی کے دن ایک شدت پسند نے مسجد میں دہشت گردی کر کے چلا گیا۔ جس میں ہمارے پہلے امام اور نبی کے خلیفہ کو شہادت ہوئی۔ یہ جلوس اسی حوالے سے تھا، ہم پہلے بھی ظلم اور بربریت کے خلاف تھے اور آج بھی آگے بھی خلاف رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Martyrdom Anniversary of Imam Ali: حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر امام باڑہ بڈگام میں مجلس