ETV Bharat / state

Man's Private Part Burnt by Villagers: فحش حرکات کرنے پر پرائیویٹ پارٹ میں لگا دی آگ - بیتول پرائیویٹ پارٹ واقعہ

ضلع بیتول کے کاجلی گاؤں میں ایک بزرگ شخص کے پرائیویٹ پارٹ میں دو افراد نے آگ لگا دی۔ اس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ لڑکیوں اور خواتین کے سامنے فحش حرکتیں کرتا تھا۔ private part of Man was burnt by pouring petrol

فحش حرکات کرنے پر پرائیویٹ پارٹ میں لگا دی آگ

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 10:35 AM IST

بیتول: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول سے چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک گاؤں کے دو افراد نے ایک بزرگ شخص کو لڑکیوں اور خواتین کے سامنے فحش حرکات کرنے پر آگ لگا دی۔ واقعہ بیتول ضلع کے بیجادیہی تھانہ علاقے کے کاجلی گاؤں کا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ private part of Man was burnt by pouring petrol

بتایا جا رہا کہ یہ بزرگ، لڑکی اور خواتین کے سامنے برہنہ ہو کر مبینہ طور پر فحش حرکتیں کرتا تھا۔ جس کے بعد ہفتہ کے روز دو افراد نے بزرگ کی پینٹ اتار دی اور پھر اس کے پرائیویٹ پارٹ میں پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے وہ شدید جھلس گیا۔ متاثرہ کو بعد میں چیچولی کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ Man Private Parts set on Fire

یہ بھی پڑھیں: Father Poured Petrol On His Son And Set Fire:بنگلور میں باپ نے بیٹے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیا

پولیس سپرنٹنڈنٹ سمالا پرساد نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 'متاثرہ مبینہ طور پر لڑکیوں اور خواتین کے سامنے برہنہ ہو کر گندی حرکتیں کرتا تھا۔ گاؤں والے اس کے اس عمل سے بہت ناراض ہوئے اور اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ایس پی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 'اس معاملے میں دو ملزمین سدیش کاوڑے اور کرشنا اوئیکے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن پر آئی پی سی کی دفعہ 294، 324، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فی الحال متاثرہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.