ETV Bharat / state

'پیگاسس جاسوسی معاملہ، بھارتی جمہوریت کو بدنام کرنے کی سازش'

شیوراج سنگھ چوہان نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے لے کر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا نام لیا اور کہا کہ ان رہنماؤں نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی جاسوسی کی تاکہ ان سے نمٹا جاسکے۔

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 10:06 PM IST

'پیگاسس جاسوسی معاملہ، بھارتی جمہوریت کو بدنام کرنے کی سازش'
'پیگاسس جاسوسی معاملہ، بھارتی جمہوریت کو بدنام کرنے کی سازش'

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کےروز کہا کہ اہم اپوزیشن کانگریس جھوٹ کی بنیاد پر پیگاسس جاسوسی معاملہ کو اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اور یہ بھارتی جمہوریت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہان نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی کی جاسوسی کی ایک تاریخ ہے اور اس کے قدیم رہنما اپنی ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جاسوسی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے لے کر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا نام لیا اور کہا کہ ان رہنماؤں نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی جاسوسی کی تاکہ ان سے نمٹا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیوائس کے ریبوٹ یا ری اسٹارٹ کے بعد بھی پیگاسس سے چھٹکارا مشکل

چوہان نے کہا کہ اسرائیلی کمپنی نے خود کہا ہے کہ اس کے بیشتر صارفین مغربی ممالک کے ہیں ، پھر بھارت کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی حکومت کو اس معاملے سے جوڑنے کے لئے ایک بھی ثبوت موجود نہیں ہے۔ اس لئے کچھ بیرونی طاقتیں اور کانگریس اسے ہضم نہیں کرپارہی ہے۔

یہ معاملہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے عین سامنے لایا گیا تاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل پڑسکے اور حکومت کو بدنام کیا جاسکے۔

چوہان نے کہا کہ جہاں تک بی جے پی کا تعلق ہے 'ہم شفاف سیاست کرتے ہیں اور پارٹی کی تشکیل کے بعد سے ہی قوم ہمارے لئے اہم رہی ہے' ، لیکن کانگریس کے لئے ایک کنبہ سب سے اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کی تاریخ جاسوسی کی رہی ہے۔ یہ لوگ جاسوسی کرکے اپنی پارٹی اور ملک کو کمزور کررہے ہیں۔ سب نے کانگریس کی تاریخ دیکھی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.