پورے ملک کے ساتھ ساتھ ریاست مدھیہ پردیش میں بھی کورونا نے اپنا قہر برپا ہے جس کی وجہ سے تمام طرح کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ جس سے خاص طور پر تعلیمی میدان میں بچوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حالانکہ تعلیمی اداروں نے آن لائن لائن تعلیم کا سسٹم شروع کیا جو ابھی بھی جاری ہے۔
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی بھی اس معاملے میں آگے رہا اور اکیڈمی کے ذریعے چلائے جا رہے کورسز کو آن لائن جاری رکھا۔ جس میں اکیڈمی کے ذریعے اردو، فارسی، غزل، عربی اور این سی پی یو ایل کلاسیز کو جاری رکھا گیا ہے جس میں داخلہ لینے والی طالبات فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسیز میں مشکلات
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی کے مطابق اکیڈمی نے پورے لاک ڈاؤن میں تمام کلاسیز کو جاری رکھا ہے اور اب انتظار ہے کی حکومت طلباء کو کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دے اور ساتھ ہی اکیڈمی کو ادبی پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دے جس سے ریاست کے شعراء اور ادیبوں کو فائدہ پہنچ سکے۔