ETV Bharat / state

Nirbhaya Case in Ujjain 'مدھیہ پردیش میں بیٹیوں کی چیخوں کی آواز دبا دی گئی' - مدھیہ پردی شمیں نربھیا جیسا معامہ

ریاست مدھیہ پردیش کے اجین میں نابالغ کی عصمت ریزی معاملے پر کانگریس کے رہنماؤں پر ریاستی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Nirbhaya Case in Ujjain
Nirbhaya Case in Ujjain
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 1:25 PM IST

نرمداپورم۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے ریاستی انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے اُجین میں ایک نابالغ کی عصمت دری کے معاملے کو لے کر ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک کسی نے اس معاملے میں ایک لفظ نہیں کہا ہے۔ کانگریس رہنما رندیپ سرجے والا نے اجین ریپ واقعہ کو لے کر ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک 12 سالہ بیٹی کو عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ 8 گھنٹے تک مہاکل لوک تھانے کے علاقے میں مدد کے لئلے گھومتی رہی۔ اس کے جسم سے خون بہتا رہا لیکن شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت اور وزیر اعلیٰ جشن مناتے رہے اور اس کی کسی قسم کی کوئی مدد نہیں۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ جب ان کے وزیر داخلہ سے اس بارے میں پوچھا جاتا ہے تو نروتم مشرا کہتے ہیں کہ وہ رپورٹ لیں گے۔ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ اگر کسی ہیروئن کے کپڑے چھوٹے ہو جاتے تو نروتم مشرا کو اس کا پتہ چل جاتا اور اس معاملے پر بیان جاری کرتے ہیں۔ لیکن آج ہماری ایک بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی، اس کی روح کو چھیدا گیا، لیکن وزیراعلی شیوراج، وزیر داخلہ نروتم مشرا، وزیراعظم نرندر مودی، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور امیت شاہ کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔

  • मध्य प्रदेश में एक 12 साल की बच्ची के साथ हुआ भयावह अपराध, भारत माता के हृदय पर आघात है।

    महिलाओं के खिलाफ़ अपराध और नाबालिग बच्चियों के खिलाफ़ हुए दुष्कर्म की संख्या सबसे ज़्यादा मध्य प्रदेश में है।

    इसके गुनहगार वो अपराधी तो हैं ही जिन्होंने ये गुनाह किए। साथ ही प्रदेश की…

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اسی معاملے پر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی اس معاملے پر غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ بھارت ماتا کے دل پر زبردست دھچکا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "مدھیہ پردیش میں 12 سال کی لڑکی کے ساتھ ہونے والا ہولناک جرم بھارت ماتا کے دل کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں لڑکیوں کے ساتھ سب سے زیادہ ریپ ہوتے ہیں، اس گھناونے واقعے میں ملوث افراد ہی مجرم نہیں، بلکہ ریاست کی بی جے پی حکومت بھی اس جرم میں برابر کی حصہ دار ہے جو بیٹیوں کی حفاظت کرنے سے قاصر ہے، مدھیہ پردیش میں نہ انصاف ہے اور نہ ہی قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پورا ملک مدھیہ پردیش کی بیٹیوں کی حالت زار پر شرمندہ ہے لیکن ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ذرا بھی شرم نہیں آتی۔ بی جے پی نے انتخابی ریلیوں، کھوکھلے وعدوں اور جھوٹے نعروں کے درمیان بیٹیوں کی چیخوں کو مکمل طور پر دبا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اجین میں نربھیا جیسا معاملہ، اندور میں نابالغ متاثرہ کی سرجری، حالت نازک، مشتبہ آٹو ڈرائیور حراست میں، کانگریس ایم پی حکومت پر حملہ آور

واضح رہے کہ اجین میں ایک 12 سالہ نابالغ کی عصمت دری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ کے پرائیویٹ پارٹس کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ یہی نہیں عصمت دری کے بعد لڑکی نیم عریاں حالت میں مدد کے لیے ادھر ادھر بھٹکتی رہی لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔ متاثرہ لڑکی ایک آشرم کے سامنے بیہوش ہوگئی۔ جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ لڑکی کو اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کی تحقیقات میں لڑکی کے پرائیویٹ پارٹ میں لوہا یا کوئی ہتھیار ڈالنے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ فی الحال لڑکی کی حالت نازک ہے، متاثرہ لڑکی کو اندور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.