ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں جب آکرشک سونی کورونا وائرس نے جنگ جیت کر گھر پہنچا تو سب سے پہلے اس نے اپنی کورونا منفی رپورٹ لہراتے ہوئے مندر میں بھگوان کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں پڑوسیوں نے ان کا استقبال کیا۔
اطلاع کے مطابق '9 برس کے سونی کو کورونا وائرس دادا کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا تھا جس کے بعد سونی کو میڈیکل کالج میں علاج کے لئے لے جایا گیا، جہاں 14 دن کے علاج کے بعد اس کے دو ٹیسٹ ہوئے اور دونوں میں ہی اس کی رپورٹ منفی آئی۔ جس کے بعد اْکرشک کو میڈیکل کالج سے چھٹی دے دی گئی۔ فی الحال آکرشک سونی کو 14 دنوں تک گھر میں قید رہنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ آکرشک سونی کے اہل خانہ کے تقریبا تمام افراد کورونا مثبت پائے گئے تھے اور میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔'