بھوپال: مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی نئی کمیٹی نے آج باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ وقف بورڈ کیمپس میں بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنوں کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ پروگرام میں ریاستی وزیر تعلیم ڈاکٹر موہن یادو نے شرکت کی۔ انہوں نے نئی کمیٹی کے صدر سنور پٹیل کو ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے عہدے پر کام کرتے ہوئے قانونی دائرے میں وقف بورڈ کی جائیداد کو سنبھالیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ناجائز قبضہ کرنے والوں اور زمینی مافیاؤں کو ختم کرو اس کام میں حکومت آپ کا پورا ساتھ دے گی۔
اس موقع پر نومنتخب صدر سنور پٹیل نے عہدہ سنبھال لینے کے بعد اپنے مقاصد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں درج جائیداد پر ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے قانونی ماہرین کی ایک ٹیم بنا کر کام کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی پوری ریاست میں وقف بورڈ کی جانب سے فلاحی کام بھی انجام دیے جائیں گے۔ وہیں سنور پٹیل نے کہا کی مدھیہ پردیش وقف بورڈ کو پنڈی دین دیال اپادھیائے کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا پنڈی دین ریال نے کہا تھا کہ قطار میں کھڑے آخری شخص کو فائدہ پہنچایا جائے۔ اس لیے ہم واقعی اس کی منشا کو خیال رکھتے ہوئے یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کو وقف جائیداد کے ذریعے ان کی مدد اور ان کو فائدہ پہنچانے کا کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:MW Ansari Slams Shivraj Govt شیوراج حکومت مدارس کی بات کرکے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، ایم ڈبلیو انصاری
واضح رہے کہ آج ہوئے پروگرام میں بورڈ ممبران میں بار کونسل کے ممبر احد اللہ عثمانی، گورنمنٹ آفیسر ڈاکٹر انعام الرحمٰن، متولی کے نمائندے فیضان خان اور شیعہ کمیونٹی کی فاطمہ چودھری موجود تھی تو وہی بورڈ کے دو منتخب نمائندے سابق راجیہ سبھا ایم پی نجمہ ہبت اللہ اور سابق کانگریس وزیر عارف عقیل نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ وہی آج کی تقریب میں وقف بورڈ کے نومنتخب صدر کا استقبال آتش بازی اور ڈھول بجا کر کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین کی بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ وہی وقف بورڈ کے احاطے میں ہوئے اس پروگرام کے لیے چاروں طرف پوسٹر اور بینر بھی کمیٹی کے نئے صدر سنور پٹیل کی حمایت میں لگائے گئے۔