ETV Bharat / state

سادھوی پرگیہ کو سیاہ جھنڈا دکھانے پر پارٹی کارکنان برہم

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقے میں بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو سب ڈوپژنل مجسٹریٹ کے دفتر میں مبینہ طور پر این سی پی کے کارکن نے سیاہ جھنڈا دکھایا۔

sadhvi pragya singh thakur
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 5:18 PM IST

اس سے بی جے پی کے اراکین برہم ہو گئے اور انہوں نے اس شخص کو زدوکوب کیا۔

ایک ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ بی جے پی کے اراکین نعرے بازی کر رہے ہیں اور این سی پی کے کارکن کو مبینہ طور پر سیاہ جھنڈا دکھانے پر طمانچہ رسید کر رہے ہیں۔ بعد ازیں پولیس اس نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئی۔

قبل ازیں سادھوی نے روڈ شو کیا اور بھوپال پارلیمانی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

اس سیٹ پر کانگریس نے پارٹی کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں 29 ستمبر 2008 میں بم دھماکے ہوئے تھے۔ اس میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

تحقیقاتی ایجنسیوں نے اس معاملے میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کلیدی ملزم قرار دیا ہے۔ فی الحال وہ ضمانت پر باہر ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.