جس طرح سے ماہ صیام کی آمد پر لوگوں میں خوشی کا ماحول رہتا ہے۔ ایمان والے نماز، تلاوت اور اپنی عبادت میں مشغول رہتے ہیں، تو وہیں اس مبارک مہینے کی آمد پر جگہ۔ جگہ نعت پڑھنے کا بھی رواج ہے۔
اس ماہ رمضان میں ای ٹی وی بھارت پر ولی اللہ ولی نے اپنی خصوصی نعت کا نذرانہ پیش کیا، جس میں انہوں نے ماہ رمضان کی آمد پر کس طرح سے عبادت کرنا چاہیے اور کس طرح سے اس مہینے کا احترام کرنا اور پورے مہینے کی طرح سے گزارنا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر چلنا ہے ان سب باتوں کا ذکر کیا ہے
نعت کے ذریعے یہ بات خصوصی طور سے بتائی گئی ہے کہ انسان کی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اس لیے رمضان کے آتے ہی اس طرح سے عبادت میں گزارنا چاہیے جیسے یہ اس کے آخری رمضان ہو۔