بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں آل انڈیا علماء بورڈ (مدھیہ پردیش) نے وزیراعظم نریندر مودی کو میمورنڈم ارسال کر دیرینہ اسرائیل ۔ فلسطین تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ساتھ ہی کہا کہ حماس اور اسرائیل کے مابین4 جنگ میں بے گناہ فلسطینی بے انتہا مظالم کا شکار ہے لہذا اس جنگ کو بھی رکوایا جائے۔
علماء بورڈ مدھیہ پردیش نے وزیراعظم کو ارسال کردہ مکتوب میں کہا کہ ہندوستان میں دنیا میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے۔ ہندوستان گاندھیائی نظریہ کا ملک ہے یہاں کا مسلم معاشرہ بھی گاندھیائی ہے۔ گاندھی سوچ دنیا میں امن اور ہم اہنگی کی ہے۔
علماء بورڈ کے چیئرمین قاضی عظمت شاہ مکی نے کہا کہ تمام دنیا کے لوگ جانتے ہیں کہ اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اور وہاں انہوں نے ظلم کی بنیاد پر اپنا راج قائم کیا ہے، اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، لاکھوں فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے، اس حد تک کہ وہ ہسپتال جہاں بم حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا علاج ہوتا ہے، لیکن اسرائیل پھر بھی بمباری کر رہا ہے۔ بچے، بوڑھے_ معذور، خواتین سب کو قتل کیا جا رہا ہے عالمی قوانین کی کھلم کھلا اخلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اور دنیا کے تمام طاقتور ممالک تماشہ دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Against Isreal درسگاہ جہاد و شہادت کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج
آل انڈیا علماء بورڈ مدھیہ پردیش کے صدر نے کہا کہ ہم پوری ہندوستانی مسلم کمیونٹی کی جانب سے ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ملک کے جمہوری مسلمانوں اور انسانی رشتوں کی خاطر مطالبہ ہے کہ مظلوم فلسطینیوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کریں اور اسرائیلیوں کو فلسطین پر ظلم کرنے سے روکے اور فلسطین کی آزادی کے لیے ْواز اٹھائیں اور اسرائیل پر فوجی جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔