شہر اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بدھ کی صبح 117 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ منگل کی رات تک اندور میں مریضوں کی تعداد 427 تھی جو اب بڑھ کر 544 ہوگئی ہے۔ وہیں بھوپال میں 16 نئے مریض پائے گئے جبکہ گوالیار میں کوئی نیا مریض نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ 1142 افراد کی رپورٹ کو وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نوئیڈا کی سنٹرل لیب کو جانچ کے لیے بھیجا تھا آج صبح ہی 1142 افراد میں سے 117 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔
منگل کی رات تک ایم جی ایم میڈیکل کالج کی رپورٹ کے مطابق اندور میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 427 تھی جو رپورٹ آنے کے بعد 544 تک پہنچ گئی۔ اہم بات یہ ہے کہ ممکنہ مریضوں کے 1142 نمونے دو دن قبل اندور سے دہلی کے نوئیڈا لیب میں ریاستی جہاز کے ذریعے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جہاں سے 117 مثبت کیس آئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے بعد اندور سب سے زیادہ تعداد میں دہلی اور ممبئی کے بعد ملک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ جبکہ اندور میں کورونا سے 37 اموات ہو چکی ہے۔