ETV Bharat / state

Youm e Ashura Rituals: یوم عاشورہ پر ایرانی میں مجلس اور ماتم کا اہتمام - mourning rituals and passion

ماہ محرم کی عظمت شہادت امام حسینؓ سے ہی نہیں بلکہ ہمیشہ سے رہی ہے اور یہ بات قرآن پاک سے ثابت ہے۔ ماہ محرم اہل ایمان کو یہ سبق دیتا ہے کہ حالات کتنے ہی ناگفتہ ہوں دین پر ثابت قدم رہنا ہے۔ Martyrdom of Hussein(R)

Youm e Ashura Rituals
یوم عاشورہ پر ایرانی میں مجلس اور ماتم کا اہتمام
author img

By

Published : Aug 9, 2022, 2:02 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں یوم عاشورہ کورونا وبا کے دو سال بعد عقیدت سے منایا گیا۔ بھوپال کے ایرانی ڈیرے میں جہاں مجلس کا اہتمام کیا گیا تو وہیں ماتمی جلوس بھی نکالا گیا۔ یوم عاشورہ یعنی محرم الحرام کی 10 تاریخ کو سیدالشہداء حضرت امام حسینؓ اپنے اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ میدان کربلا میں شہید کر دیئے گئے تھے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کربلا میں یزیدی فوج نے حضرت امام حسینؓ کو ہی نہیں بلکہ ان کے شیر خوار بچے کو بھی شہید کر دیا تھا لیکن امام حسینؓ نے باطل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا اور قیامت تک کیلئے بلا تفریق مذہب، ذات، رنگ و نسل ایک ایسی نظیر قائم کردی ہے جس کی مثال دنیا پھر کبھی پیش نہیں کر سکے گی۔ Mourning Rituals and Passion in Bhopal

یوم عاشورہ پر ایرانی میں مجلس اور ماتم کا اہتمام

ماہ محرم کی عظمت شہادت امام حسینؓ سے ہی نہیں بلکہ ہمیشہ سے رہی ہے اور یہ بات قرآن پاک سے ثابت ہے۔ ماہ محرم اہل ایمان کو یہ سبق دیتا ہے کہ حالات کتنے ہی ناگفتہ ہوں دین پر ثابت قدم رہنا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج یوم عاشورہ عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جہاں شہر میں تعزیہ اور سواریاں نکالی گئی تو وہیں بھوپال کے ریلوے اسٹیشن علاقے میں موجود ایرانی ڈیرے میں بھی یوم عاشورہ پر خاص مجلس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ جلوس دو سال بعد نکالا جا رہا ہے۔ کیونکہ کورونا وبا کے درمیان یوم عاشورہ اور دیگر تہواروں پر پابندی عائد تھی۔ اس موقع پر ایرانی ڈیرے کے امام سید زرغام رضوی نے کہا کہ قرآن ایک سورۃ کی آیت کا ترجمہ ہے کہ 'ہم نے انبیاء اور رسول کو اس لیے بھیجا ہے کی لوگوں میں عدالت قائم ہو جائے لوگ انصاف سے کام لیں۔

حسین ابن علی اور عاشورہ کا اصل مقصد معاشرے میں عدالت کا نافذ ہونا ہے۔ لوگوں کو یہ درس دینا ہے کہ وہ ایمان داری سے کام لیں۔ وہیں آج یوم عاشورہ کے موقع پر جہاں ایرانی ڈیرے میں مجلس کا اہتمام ہوا تو وہیں ایرانی ڈیرے کے مرد اور خواتین نے ماتمی جلوس نکالا جو شہر سے ہوتے ہوئے بھوپال میں واقع کربلا پر اختتام پذیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.