ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ اور حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے بتایا کہ 'پیر کے روز وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے دتیہ ضلع میں مشہور پیاتمبر دیوی کا دورہ کرکے عظیم ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا اور مدھیہ پردیش نے ریاست میں ایک ہی دن میں 16 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائے۔
انہوں نے کہا کہ 'پیر کو ملک میں تقریبا 85 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے گئے تھے، ان میں سے مدھیہ پردیش میں 16 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ویکسین لگائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ریاست میں تعداد کے لحاظ سے اندور ضلع میں دو لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں، جبکہ ضلع کھنڈوا فیصد کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ تاہم اشوک نگر، نیوری اور چھترپور اضلاع طے شدہ اہداف کو بھی پورا نہیں کر سکے۔ باقی تمام اضلاع نے ہدف حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں ماسک نہیں پہنتا: وزیر داخلہ ایم پی
نروتم مشرا نے کہا کہ 'ریاست میں کورونا کے 65 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 318 افراد کو صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.68 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات قریب 1700 ہیں۔