ETV Bharat / state

نوئیڈا: غیر قانونی وصولی معاملے میں تین پولیس اہلکار گرفتار

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 4:56 PM IST

Updated : Dec 21, 2020, 9:08 PM IST

ایم پی پولیس کے یہ تینوں پولیس اہلکار غیر قانونی وصولی کی واردات کو انجام دینے نوئیڈا آئے تھے۔ تفتیش کے بعد پولیس نے اس معاملے میں 5 افراد کو گرفتار کیا۔

نوئیڈا: غیر قانونی وصولی معاملے میں تین پولیس اہلکار گرفتار
نوئیڈا: غیر قانونی وصولی معاملے میں تین پولیس اہلکار گرفتار

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر تھانہ 20 پولیس نے مدھیہ پردیش پولیس کے دو سب انسپکٹرز سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو رشوت اور غیر قانونی وصولی کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر دو افراد کو پولیس اہلکاروں کے پستول لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تاہم اس معاملے میں تین دیگر ملزمان ابھی تک مفرور ہیں، جن کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔ نوئیڈا پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے دو ایس آئی راشد پرویز خان اور پنکج شاہو، سپاہی آصف خان دھوکہ دہی کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں نوئیڈا آئے تھے۔ جمعہ کے روز جب یہ لوگ سول لباس میں معاملے کی تفتیش کے سلسلے میں سیکٹر 18 میں واقع نجی بینک پہنچے تو ان کا کچھ نوجوانوں سے جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران وہ سب انسپکٹر راشد کی سروس پستول لوٹ کر فرار ہو گئے۔ دن دہاڑے پستول ڈکیتی کے واقعے سے سنسنی پھیل گئی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

تفتیش کے بعد پولیس نے اس معاملے میں 5 افراد کو گرفتار کیا۔ جن میں ایم پی کے تین پولیس اہلکاروں سمیت پستول لوٹنے والے دو نوجوان بھی شامل ہیں۔ نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جس کے مطابق ایم پی پولیس کے یہ تینوں پولیس اہلکار غیر قانونی وصولی کی واردات کو انجام دینے نوئیڈا آئے تھے۔

ایڈیشنل سی پی لا اینڈ آرڈر لو کمار نے بتایا کہ 'ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نوئیڈا میں ایک بینک اکاؤنٹ کو ایم پی پولیس نے ضبط کیا تھا، جس کے لئے گرفتار پولیس اہلکار 22 لاکھ روپے رشوت مانگ رہے تھے۔ دوسری طرف اکاؤنٹ ہولڈر نے انتہائی شاطرانہ انداز میں پولیس کو 22 لاکھ روپے دینے پر اتفاق کیا۔ رقم دینے کے بعد رقم لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔

معاملہ اس وقت گڑبڑا گیا جب ڈکیتی میں پولیس اہلکار کا پستول لوٹ لیا گیا، جس کے بعد نوئیڈا سیکٹر 20 پولیس نے غیر قانونی وصولی کے معاملے میں مدھیہ پردیش سے آئے سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ڈکیتی کے معاملے میں نوئیڈا کے 2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد:لو جہاد معاملے میں راشد اور سلیم رہا

مدھیہ پردیش کے یہ داغدار پولیس اہلکار نہ صرف نقد رقم بلکہ بٹ کوائن میں بھی 24 لاکھ روپے سے زیادہ رشوت لی تھی۔

لو کمار نے بتایا کہ ان پولیس اہلکاروں کو بٹ کوائن سے تقریبا 24 24 لاکھ روپے کی رشوت بھی ملی تھی اور بٹ کوائن کے اس لین دین میں ایک سپاہی کا موبائل استعمال کیا گیا تھا۔

Last Updated : Dec 21, 2020, 9:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.