ETV Bharat / state

Corona Update: راحت بھری خبر: مدھیہ پردیش میں محض 15 کیسز - اردو نیوز بھوپال

مدھیہ پردیش میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ آج پوری ریاست میں کورونا وائرس کے کل 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ 23 صحت یاب ہوئے ہیں۔

corona
کورونا
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 7:09 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جہاں خطرناک صورت حال پیدا کردی تھی، وہیں اب کیسز میں مسلسل کمی ہورہی ہے، جو ایک راحت بھری خبر ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا وائرس کے کیسز کے سلسلے میں ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا کو کورونا اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں آج محض 15 کورونا مثبت مریض ملے ہیں، جب کہ 23 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ایسے میں اب مدھیہ پردیش میں کل ایکٹیو کیسز 164 رہ گئے ہیں اور پورے مدھیہ پردیش میں 76 ہزار 261 سیمپل لیے گئے ہیں۔ ریاست کا پازیٹیوٹی ریٹ 0.019 فیصد رہ گیا ہے، جب کہ ریکوری ریٹ 98.6 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 29,689 نئے کیسز، 415 اموات درج

وزیر داخلہ نے کہا کہ جیسا کہ پہلے بھی اطلاع دی گئی تھی اور ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ ریاست میں کورونا کی تیسری لہر اپنے پیر نہیں پھیلاسکے اس کے لئے سرکار پوری طرح سے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.