ETV Bharat / state

ویلنٹائن ڈے پر نوجوان کا اپنی منگیتر کو انوکھا تحفہ - اپنی مانگیر کو گیفٹ کر دی

منگیترکو کوئی انوکھی چیز تحفے میں دینے کا رواج بہت پرانا ہے لیکن اندور سے تعلق رکھنے والے پلاش نائک نامی نوجوان نے جو چیز اپنی محبوبہ کو دی ہے اسے جان کر ہر کوئی حیران ہو جا رہا ہے۔ نائک نے اپنی منگیتر کو چاند پر ایک ایکڑ اراضی کا ٹکرا خرید کر گفٹ کیا ہے۔ اب یہ تحفہ سرخیوں میں ہے۔

ویلنٹائن ڈے پر نوجوان کا اپنی منگیتر کو انوکھا تحفہ

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 11:15 AM IST

ویلنٹائن ڈے کو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے لوگ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو پھول اور چاکلیٹس اور تحفے ضرور دیتے ہیں۔ لیکن اندور سے تعلق رکھنے والے پلاش نائک نامی نوجوان نے اپنی منگیتر کو چاند پر ایک ایکڑ اراضی کا ٹکرا خرید کر گفٹ کیا ہے اور اس کے ساتھ ایک ستارہ بھی خریدا اور اس کا نام اپنی منگیتر کے نام پر رکھ دیا۔ منگیتر آشانہ ماندھن کافی خوش نظر آئیں اور کہا کہ یہ بہترین تحفہ ہے جو اسے کبھی مل سکتا ہے۔

چاند پر زمین کس طرح خریدی جائے اس سے متعلق پلاش نے پوری طرح سے تحقیق کی اور اسے معلوم ہوا کہ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت اور شاہ رخ خان کی چاند پر زمین ہے۔ پلاش نے سُشانت سنگھ راجپوت کی پیروی کی اور اب اسے ایک سند مل گئی ہے جس کے مطابق کہ وہ چاند پر ایک ایکڑ اراضی کا مالک ہے۔

پلاش کو امید ہے کہ وہ چاند پر اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے اراضی کو دیکھنے جائیں گے۔

پلاش فی الحال دبئی میں ایک کمپنی فری لانچنگ کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس کی منگیتر حیدرآباد میں رہتی ہے۔ یہ زمین انٹرنیشنل لیونر لینڈز کے ذریعے پلاش نے خریدی ہے۔ اسے ملنے والے سرٹیفکیٹ میں اس کی پراپرٹی کے مکمل مقام کا ذکر کیا گیا ہے۔ لیونر لینڈ کے ریکارڈز میں پلاش نے اپنی منگیتر آشنا ماندھن کا نام رکھا ہے۔ اسے امید ہے کہ جس طرح سائنس حیرت انگیز ترقی کر رہا ہے ایک نہ ایک دن وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ چاند پر اتریں گے۔ اور اپنے زمین کے ٹکڑے کو دیکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور شاہ رخ خان نے بھی چاند پر زمین خریدی ہے۔

انٹرنیشنل لیونر لینڈ رجسٹری سے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی چاند پر یہ زمین 2018 میں خریدی تھی۔ چاند پر ان کی زمین مسکووی کے سمندر میں ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ اداکار شاہ رخ خان کو چاند پر اپنی زمین کی ملکیت بھی انٹرنیشنل لیونر لینڈ رجسٹری سے ملی۔ شاہ رخ خان کو یہ زمین بطور تحفہ ملی تھی۔

کئی بین الاقوامی تنظیموں کا خیال ہے کہ چاند پر زمین قانونی طور پر کسی کی ملکیت نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ یہ زمین سے باہر کی دنیا ہے۔ لہذا اس پر کسی ایک ملک کا قبضہ نہیں ہوسکتا۔ سنہ 1967 میں ایک قانون نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت چاند پر زمین کی خرید و فروخت غیر قانونی سمجھا جاتا تھا۔ بھارت سمیت مجموعی طور پر 104 ممالک نے اس پر اتفاق کیا ہے۔

کئی ویب سائٹیں چاند پر زمین پر اپنا دعوی پیش کرتی ہیں لیکن اس وقت چاند پر زمین کی ملکیت کے حوالے سے کسی بھی طرح دعوی نہیں کیا جاسکتا۔

ویب سائٹ کے توسط سے ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے تاکہ کوئی شخص چاند پر اپنی زمین کے ٹکڑے پر صرف ملکیت کا دعوی کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.