ریاست مدھیہ پردیش کی اسپیشل اسٹیبلشمنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس لوک آیکت ایس ایس سراف نے بتایا کہ آمدنی سے زیادہ جائیداد حاصل کرنے کے معاملے میں اندور میونسپل کارپوریشن میں بیلدار کے عہدہ پر تعینات رضاالحق انصاری کے اسنیہ لتا اپارٹمنٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی اور کارروائی کی گئی'۔
رضا الحق انصاری کے گھر چھاپہ ماری کر کے لوک ایکت نے 50 ہزار روپے کی نقدی اور اسی اپارٹمنٹ میں ان کے چار دیگر فلیٹ ملے ہیں، جن کے دستاویزات ضبط کئے ہیں۔
اس کے علاوہ جائیداد سے منسلک دیگر دستاویزات اور ٹو وہیلراور فور وہیلر گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں، جن کے دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لوک آیکت کی کارروائی ابھی جاری ہے، جس میں میونسپل ملازم کی اور بھی جائیداد کے ملنے کا امکان ہے
لوک ایکتا ایک اینٹی کرپشن اومبڈسمین ادارہ ہے جو ملک کی مختلف ریاستوں میں قائم کیا گیا ہے، اس ادارہ کا مقصد ہے کہ کرپشن پر لگام لگائی جائے۔
یہ محکمہ انکم ٹیکس اور اینٹی کرپشن بیورو کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
ریاست مہاراشٹر پہلی ایسی ریاست ہے جس نے لوک ایوکت قائم کیا تھا، مہاراشٹر نے لوک ایوکت اور اپ لوک ایوکت ایکٹ 1971 کی مدد سے لوک ایوکت کی بنیاد ڈالی تھی۔