ETV Bharat / state

اندور: صحافی بھی کورونا کا شکار، کچھ اہلکار بھی مثبت پائے گئے - اندور کی خبر

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کی وجہ سے انتظامی عہدیداروں اور ڈاکٹروں کے بعد اب صحافی بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

journalists also got corona infected in indore madhya pradesh
صحافی بھی کورونا کا شکار، کچھ اہلکار بھی مثبت پائے گئے
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 9:03 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کورونا نے انتظامیہ کے عہدیداروں اور ڈاکٹروں کے بعد اب صحافیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کمیونٹی سطح پر کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے جہاں دو ڈاکٹر پہلے ہی دم توڑ چکے ہیں۔ وہیں آج دو دیگر ڈاکٹروں میں بھی کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اندور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ایک پی آر او بھی اس کی زد میں آگیا ہے۔ تمام نئے مثبت مریضوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

journalists also got corona infected in indore madhya pradesh
صحافی بھی کورونا کا شکار، کچھ اہلکار بھی مثبت پائے گئے

مہاتما گاندھی میڈیکل کالج نے آج 49 کورونا مثبت مریضوں کی ایک فہرست جاری کی ہے، جس کے بعد اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد 411 ہوگئی ہے۔ آج کے دن کورونا مریضوں کی تعداد چونکانے والی ہے کیوںکہ پونے بھیجے گئے 1142 نمونوں کی رپورٹ ابھی تک نہیں ملی ہے، اس سے پہلے ہی متاثرہ افراد کی فہرست میں اتنا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے مطابق وہ علاقے جہاں کورونا انفیکشن پایا گیا ہے۔ پاٹنی پورہ اور نندہ نگر کا جنتا کوارٹر بھی ان میں شامل ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.