ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش کانگریس میں تبدیلی، کمل ناتھ کی جگہ جیتو پٹواری صدر مقرر - کمل ناتھ نے استعفی دے دیا

Jitu Patwari new Madhya Pradesh Congress President ریاست مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی زبردست شکست کے بعد کمل ناتھ نے استعفی دے دیا۔ کانگریس نے جیتو پٹواری کو مدھیہ پردیش کانگریس کا صدر منتخب کرلیا۔

Madhya Pradesh Congress President
Madhya Pradesh Congress President
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 17, 2023, 12:35 PM IST

بھوپال: آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے بعد کانگریس نے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو ہٹا کر اپنا چہرہ بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے اب تک ریاست میں پارٹی کی کمان سنبھالنے والے سابق وزیراعلی کمل ناتھ کو ریاستی صدر کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے سابق وزیر جیتو پٹواری کو یہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔

  • आदरणीय @NakulKNath जी,
    शुभकामनाओं के लिए हृदय से आभार। आप सभी के सहयोग व मार्गदर्शन से नई जिम्मेदारी को पूरी ईमानदारी से निभाएंगे। कांग्रेस की विचारधारा को घर-घर तक पहुंचाएंगे। https://t.co/y4FEIsNNzM

    — Jitendra (Jitu) Patwari (@jitupatwari) December 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مالوانچل کے اندور سے آنے والے پارٹی کے نوجوان لیڈر اور سابق وزیر پٹواری کو کانگریس صدر اور اسی علاقے کے دھر ضلع کے نوجوان لیڈر اور گندھوانی کے ایم ایل اے امنگ سنگھار کو اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر کے طور پر مقرر کیا ہے ۔اس کے علاوہ بھنڈ ضلع کے اٹیر ایم ایل اے ہیمنت کٹارے کو اپوزیشن کا ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اسمبلی انتخابات کے وقت سے پارٹی کی قیادت کو لے کر چل رہی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

  • मध्य प्रदेश में युवा शक्ति को नेतृत्व देने और पार्टी की बागडोर थमाने के लिए आदरणीय श्री राहुल गांधी जी और आदरणीय श्रीमती प्रियंका गांधी जी को धन्यवाद और आदरणीय श्री मल्लिकार्जून खड़गे जी को आभार!

    मुझे पूरी आशा है कि इस परिवर्तन से कार्यकर्ता साथियों में नयी ऊर्जा आएगी और संघर्ष… pic.twitter.com/oEs8jYv0Zi

    — Priyavrat Singh (@iPriyavratSingh) December 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کے قریبی مانے جانے والے پٹواری اندور ضلع کے راؤ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ قومی سطح پر اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب مندسور کے کسان معاملے کے دوران راہل گاندھی سخت پولیس سیکورٹی کے درمیان پٹواری کی موٹر سائیکل پر مندسور گئے تھے۔ وہ کمل ناتھ حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ اس بار وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار مدھو ورما سے الیکشن ہار گئے ہیں۔

سنگھار کو ریاست میں پارٹی کا ایک بڑا قبائلی چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ سابق نائب وزیر اعلیٰ جمنا دیوی کے بھتیجے ہیں۔ اس اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو بڑا نقصان اٹھانے کے باوجود سنگھار اپنی روایتی سیٹ گندھوانی جیت کر کانگریس کی جھولی میں ڈالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تاہم کمل ناتھ حکومت کے دوران وزیر کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ پر کئی سنسنی خیز الزامات لگائے تھے اور اس کے بعد بھی وہ اپنے الزامات پر ڈٹے رہے۔ اس وقت کی حکومت کے دور میں یہ کیس کافی سرخیوں میں رہا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.