ETV Bharat / state

اندور: سنی دعوت اسلامی انسانی خدمات میں سرگرم - سنی دعوت اسلامی انسانی خدمات میں سرگرم ہے

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سنی دعوت اسلامی کے کارکن ضرورت مندوں کو کھانا تقسیم کرنے کے ساتھ طبی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں ۔

سنی دعوت اسلامی انسانی خدمات میں سرگرم ہے

author img

By

Published : May 20, 2021, 7:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے، اندور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی اور پانچ اموات بھی درج کی گئی ہیں۔

سنی دعوت اسلامی انسانی خدمات میں سرگرم ہے

ایسے میں انتظامیہ نے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جس کی وجہ سے ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہیں۔ایسے میں فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والے احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا سے تو بچ سکتے ہیں مگر دو وقت کی بھوک سے نہیں۔لیکن جب ان ضرورتمندوں تک سنی دعوت اسلامی کی کھانا تقسیم کرنے والی وین پہنچتی ہے تب ان کے چہرے پر سکون نظر آتا ہے اور ان کو امید ہوتی ہےکہ اب انہیں خالی پیٹ نہیں سونا ہوگا۔

کھانا تقسیم کرنے والے ندیم رضا کا کہنا ہے کہ سنی دعوت اسلامی ملکی سطح پر انسانی خدمات انجام دے رہی ہے۔ وہیں اندور میں بھی ہم ضرورتمندوں کو کھانا تقسیم کر رہے ہیں اور ساتھ میں ہم بنیادی علاج بھی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وہیں ضرورت مندوں کا کہنا ہے کہ جب کھانا تقسیم کرنے والی وین کو اپنے قریب آتا دیکھتے ہیں تو ہمیں امید ہو جاتی ہے کہ کھانا مل جائے گا۔

طبی خدمات انجام پیش کر رہے ڈاکٹر یوسف کا کہنا ہے کہ سنی دعوت اسلامی کا یہ قدم قابل ستائش ہے جتنے بھی لوگ ہمارے پاس علاج کے لیے آتے ہیں ہم فی سبیل اللہ ان کو دوائیاں دیتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.