چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے گذشتہ رات جاری بلیٹن میں بتایا کہ '24 گھنٹوں میں 856 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 19 کورونا مریض پائے گئے۔ ان میں سے 11 اُجین کے تحصیل مہد پور کے چار ، ناگدہ کے دو اور تحصیل ترانا اور بڈ نگر سے ایک ایک مریض شامل ہے ۔
اس طرح ضلع میں اب تک 1315 پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 75 کی موت ہو گئی ہے اور اس وقت 188 مریض زیر علاج ہیں۔
ضلع میں اب تک 53 ہزار 163 افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔