ETV Bharat / state

CM Shivraj On Har Ghar Tiranga: ریاست کے ہر گھر پر ترنگا لہرانے کو یقینی بنایا جانا چاہیے، شیوراج - ہر گھر ترنگا نیوز

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست کے دور دراز دیہاتوں تک قومی پرچم کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر گاؤں اور ہر وارڈ کا کوئی بھی گھر ترنگا مہم میں حصہ لینے سے رہ نہ جائے۔ Shivraj Singh Chouhan On Har Ghar Tiranga

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 4:03 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ 'ہر گھر ترنگا' مہم ہماری حب الوطنی کا اظہار ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ریاست کے ہر گھر پر ترنگا لہرایا جائے۔ Shivraj Singh Chouhan On Har Ghar Tiranga

انہوں نے کہا کہ ریاست کے دور دراز دیہاتوں تک قومی پرچم کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر گاؤں اور ہر وارڈ کا کوئی بھی گھر ترنگا مہم میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے۔ ضلع کلکٹر کو چاہئے کہ وہ جھنڈے کی فروخت کے مراکز کے بارے میں اطلاعات کو عام کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔ تمام وزراء، نومنتخب عوامی نمائندے، سماجی کارکنان، سرکاری افسران و ملازمین، مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور طلباء قومی پرچم لہراتے اور اپنے گھروں پر قومی پرچم لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی فوٹو لازمی اپلوڈ کریں۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ چوہان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس مہم کی جاری تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس، ایڈیشنل چیف سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ونود کمار، پرنسپل سکریٹری ثقافت شیو شیکھر شکلا، پرنسپل سکریٹری تعلقات عامہ راگھویندر کمار سنگھ اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سدھیر سکسینہ موجود تھے۔ تمام اضلاع کے انچارج وزراء، ڈویژنل سطح کے افسران اور اضلاع کے کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹس نے عملی طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ ہر گھر ترنگا ابھیان نے آزادی کے تہوار کو خوشی اور جوش کے ساتھ منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اضلاع کی جانب سے عوام کے ذہنوں میں حب الوطنی اور قومی پرچم کے احترام کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے جو طریقے اپنائے جارہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ اس مہم کی سرگرمیوں کو سماج کے تمام طبقوں، جن ابھیان پریشد، تعلیمی اور سماجی اداروں، عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی فعال شرکت کے ساتھ منظم کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Nana Patole On Har Ghar Tiranga: بی جے پی کی ہر گھر ترنگا مہم کیلئے چین سے ترنگوں کی درآمد، نانا پٹولے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.