ETV Bharat / state

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے گوالیار چمبل سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 5:46 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار چنبل علاقے میں زبردست بارش کے چلتے سب کچھ درہم برہم ہوگیا ہے۔ جس کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس علاقے کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت پارٹیوں کو سیاست کرنا نہیں چاہئے بلکہ جس طرح کا نقصان لوگوں کا ہوا ہے اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔'

سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

انہوں نے کہا کہ 'بڑی تعداد میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس میں لوگوں کے گھر تباہ ہو چکے ہیں، ہزاروں ایکڑ فصل برباد ہوگئی ہے لوگوں کے روزگار ختم ہوگئے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایسے حالات میں ریاستی حکومت کو چاہئے کہ اس سیلاب سے متاثرہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرائی جائے اور ریاستی حکومت صرف اور صرف اعلان نہ کریں بلکہ اصل میں اسے عمل میں بھی لے آئے اور لوگوں کی مدد کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: بھوپال: سیلاب کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج

کمل ناتھ نے کہا کہ 'بھارتی جنتا پارٹی کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان یہ بتائیں کہ وہ کب ان لوگوں کو مدد پہنچائیں گے جن کو ابھی تک کسی بھی طرح کی مدد نہیں پہنچائی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'گوالیار چمبل علاقے میں پورے ایک سال تک بجلی مفت دینی چاہیے اور اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جانی چاہیے جو کہ ریاستی حکومت کے ذریعے ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.