کرناٹک میں کانگریس ۔ جے ڈی ایس حکومت کے گرنے کے بعد مدھیہ پردیش میں بھی کانگریس کی حکومت گرانے کی کوشش کرنے کا الزام بی جے پی پر لگایا جا رہا ہے۔
اسمبلی سیشن کے دوران حزب اختلاف کے ذریعے لگاتار فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا۔
بعد ازیں شام کے وقت اسمبلی میں کریمنل لاء اور ہجومی تشدد پر بل پیش کیا گیا جس پر ووٹنگ کے دوران بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔
حکومت کے ذریعے پیش کردہ بل کی حمایت میں 122 جبکہ بل کے خلاف صفر ووٹ ڈالے گئے۔
وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے نام نارائن ترپاٹھی اور شرد کول بتائے ہیں۔
کمل ناتھ نے کہا کہ 'کانگریس کی حمایت سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، آزاد امیدوار اور بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی نے بھی کی۔
اس فلور ٹیسٹ میں کانگریس نے خود کو ثابت کر کے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔