ETV Bharat / state

کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑنے سے بھنڈ میں سیلاب کا خدشہ - بھنڈ میں سیلاب کا خدشہ

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں راجستھان کے کوٹہ بیراج باندھ سے پانی چھوڑے جانے سے چمبل ندی ایک بار پھر طغیانی پر ہے۔

کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑنے سے بھنڈ میں سیلاب کا خدشہ
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 3:10 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:52 PM IST

انتظامیہ نے ندی کے کنارے آباد 21 گاؤں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ اٹیر اور پھوپ علاقے کے ان گاؤں میں گزشتہ 10دنوں میں چمبل ندی میں کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑے جانےسے دوسری بار یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑنے سے بھنڈ میں سیلاب کا خدشہ
کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑنے سے بھنڈ میں سیلاب کا خدشہ
ندی کی آبی سطح کل رات نو بجے 120.82میٹر پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں آبی سطح خطرے کے نشان 122میٹر کو پار کر کے 125.39میٹر ک پہنچ گئی تھی۔اس سے ندی کنارے بسے گاؤں میں سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔اٹیر سب ڈیویژنل افسر ریوینیو(ایس ڈی ایم )ابھیشیک چورسیا نے بتایا کہ سیلاب کے حالات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ راجستھان کے کوٹہ بیراج باندھ سے پانی چھوڑے جانے کے بعد 10دن میں دوسری بار سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔گوالیار- اٹاوہ نیشنل ہائی وے-92 پر برہی چمبل پل پر 17اگست کو 23سال بعد ندی میں پانی خطرے کے نشان 122میٹر سے 1.30میٹر اوپر پہنچ گیا تھا۔ اس سے قبل چمبل ندی میں سال 1996میں پانی 128.40میٹر تک بہا تھا۔پل کی اونچائی 130 میٹر ہے۔ ندی میں طغیانی سے ضلع کے اٹیر اور پھوپ کے 21 گاؤں میں سیلاب کی صورت پیدا ہوگئی تھی۔ اس کے بعد 18اگست کو آبی سطح 125.39میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد آبی سطح کم ہونی شروع ہوئی تھی۔ اب کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑے جانےسے ایک بار پھر ندی میں طغیانی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 5:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.