ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پولیس لگاتار جرائم کو کم کرنے کے لیے لٹیروں اور بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
اسی کے چلتے مخبر کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لٹیرے لوٹ مار کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ مخبر کی اطلاع پر پولیش نے پانچ لٹیروں کو گرفتار کر لیا۔ جب پولیس نے ان کو گرفتار کیا تو اور بھی کئی وارداتوں کا پتہ چلا۔
ڈی آئی جی روچی وردھن مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ گروہ لوٹ مار کی وارداتوں میں شامل رہا ہے۔ ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کے زیورات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
اس گروہ میں پانچ لوگ شامل ہیں جو ان وارداتوں کو انجام دیا کرتے تھے۔