ETV Bharat / state

بھوپال میں کورونا متاثرین کی تعداد 2145 تک پہنچی - مدھیہ پردیش کی خبریں

مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں کورونا وائرس کے 63 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 2145 ہوگئی ہے۔

کورونا متاثرین کی تعداد
کورونا متاثرین کی تعداد
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 2:13 PM IST

بھوپال کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 1964 سیمپلز میں سے 63 افراد کے سیمپل مثبت پائے گئے۔

ضلع میں ابھی تک کورونا وائرس کے 2145 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 69 کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ابھی تک 1454 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔ بقیہ لوگ اسپتال، ہوم آئیسو لیشن اور قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں۔

اسی طرح سے ریاست کے ضلع نیمچ میں کورونا متاثرین کے 12 نئے معاملے ملنے سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 373 ہوگئی ہے۔

گزشتہ شب 226 سیمپلز کی رپورٹ میں سے 12 افراد کے سیمپلز پازیٹیو پائے گئے۔ان میں سے دس نیمچ ضلع کے جاود اور دو افراد تارہ پور گاؤں کے ہیں۔

انہیں ملاکر نیمچ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 373 ہوگئی ہے۔ان میں سے جاود کے 261 اور 35 افراد امیدپورا اور تارہ پور کے ہیں۔

ضلع میں کورونا سے 8 افراد کی موت درج کی گئی ہے۔ابھی تک 287 افراد ٹھیک ہوکر اسپتال سے فارغ ہوگئے ہیں۔ باقی فعال معاملوں میں علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.