ETV Bharat / state

Protest Against Inflation : بھوپال میں مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج - Protest Against Inflation

بھوپال میں آج کانگریس پاٹی کی جانب سے مہنگائی،بےروزگاری سمیت دیگر اہم معاملات کے پیش نظر ریاست کی بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

کانگریس پارٹی کا احتجاج
کانگریس پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 6:08 PM IST

کانگریس پارٹی کا احتجاج

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریاستی حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ریاستی کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا اور انہیں میمورنڈم پیش کیا، اس احتجاج کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،جس کے تحت گورنر ہاؤس کے قریب ہی پولیس نے کانگریس کے لیڈران اور کارکنان کو روکنے کے لیے بیری کٹس لگا رکھے تھے ساتھ ہی انہیں روکنے کے لیے پانی کی بوچھار بھی کی ۔

اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما سوریش پچوری نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مرکز میں بھی ہے اور ریاست مدھیہ پردیش میں بھی اور اس حکومت کی ناکامی اور وعدہ خلافی کے خلاف آج کمل ناتھ کی قیادت میں جنگی احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی آواز عوام کی آواز کے ساتھ ہے۔ عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ آج عوام بگڑتے قانونی حالات اور بگڑتے ہوئے معاشی حالات سے پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رہنما راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا میں جو معاملہ خاص طور سے اٹھایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے سیاسی مقصد کو پورا کرنے کے لئے نفرت کے بیج بو رہی ہے۔ اور اس کے خلاف ہمیں امن و امان اور محبت کا ماحول بنانا ہے۔ وہیں گوتم اڈانی معاملے پر بھی راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں بات اٹھائی تھی کہ کس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی اس کی حمایت کر رہی ہے۔
اس موقع پر دگ وجے سنگھ کے بیٹے اور رکن اسمبلی جے وردھن سنگھ نے کہا کہ یہ احتجاج کسانوں کی آواز بلند کرنے کے لئے ہے، بے روزگار نوجوانوں کی آواز ہے،انہوں نےکہا کہ بی جے پی کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دی جائے گی۔ لیکن جب ایوان میں سوال کیا گیا تو خود بھارتیہ جنتا پارٹی نے جواب دیا کہ انہوں نے 21 نوجوانوں کو سرکاری نوکری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنی حکومت میں نوجوانوں کے لیے کئی سرکاری ملازمت دی ہے اور اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم صوبے کے نوجوانوں کے لیے اور ملازمت کے دروازے کھولیں گے۔

اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما ناصر اسلام نے کہا آج جس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی ایوان میں آواز نہیں سنتی ہے، نہ راجیہ سبھا میں آواز سنی جاتی ہے۔ اور نہ ہی لوک سبھا میں آواز سنتی ہے۔ جب عوام کی آواز دبائیں جاتی ہے تو وہ سڑکوں پر اتر آتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم عوام کے ساتھ مل کر بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کو اسمبلی انتخابات میں اکھاڑ پھینکیے گے۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے آج کے اپنے جنگی احتجاج میں مہنگائی بے روزگاری کے ساتھ کئی مدعوں کو لے کر احتجاج کیا ،جس میں ریاست بھر کے کانگریس کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔جب کانگریس پارٹی کے رہنما اور کارکنان گورنر ہاؤس پہنچے تو پولیس نے انہیں روکنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا وہیں اس احتجاج میں پولیس نے 50 کانگریس کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا۔

مزید پڑھیں:Nutrition Scam In Madhya Pradesh غذائیت گھوٹالے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.