ETV Bharat / state

سابق وزیر اعلی کے بیٹے بہو اور بچی کا قتل - 4 برس کی بیٹی آشی

غیر منقسم مدھیہ پردیش کے زمانہ میں ریاست کے وزیر اعلی رہے آنجہانی پیارے لال کنور کے بیٹے، بہو اور 4 برس کی پوتی کا دھاردار تیز ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔

سابق وزیر اعلی کے بیٹے بہو اور بچی کا قتل

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 12:24 PM IST

واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت گھر پر ہلاک شدگان ہریش کنور، اہلیہ سمترا کنور اور 4 برس کی بیٹی آشی کے ساتھ ہی گھر پر ہریش کنور کی عمر رسیدہ والدہ موجود تھیں۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچے اور ڈاگ سکواڈ کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔

نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ محلے والوں میں بات گشت کر رہی ہے کہ ملزم صبح 4 بجے ہریش کنور کے گھر پہنچا اور دروازہ کھول کر گھر کے اندر داخل ہو گیا۔

سابق وزیر اعلی کے بیٹے بہو اور بچی کا قتل

ملزمین نے سب سے پہلے گھر کے اندر داخل ہوتے ہی ہریش کی ماں کے گلے میں گمچھے کی پھانسی لگا کر ان کا قتل کرنے کی کوشش کی۔ واقعہ کے بعد جیسے ہی ہریش کی والدہ کو ہوش آیا انہوں ںے شور مچا کر گاؤں والوں کو جمع کر لیا۔ فی الحال ملزم قتل کو انجام دے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ کسی پرانے تنازع کے پیش نظر یہ واقعہ پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ابھیشیک مینا، ایڈشنل ایس پی کرتن راٹھور سمیت ڈاگ سکواڈ موقع پر پہنچے،، وزیر جے سنگھ اگروال، سابق رکن اسمبلی شیام لال کنور بھی موقع پر پہنچے۔

واضح رہے کہ رامپور حلقہ اسمبلی سے ہی پیارے لال کنور رکن اسمبلی ہوا کرتے تھے۔ اس وقت وہ غیر منقسم مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلی بھی بنے۔

اسی علاقہ سے ان کے بیٹے ہریش کنور بھی سیاست کیا کرتے تھے۔ پورے علاقہ میں ان کی زبردست پکڑ تھی۔

واقعہ کو انجام دینے میں کس کا ہاتھ ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے۔ پولیس بھی کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ معاملے کی تفتیش کے بعد ہی تمام سوالات کے جواب ملیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.