ETV Bharat / state

Amit Shah on Left Wing Extremism مرکزی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم - Amit Shah visit Madhya Pradesh

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی کو جڑوں سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ Amit Shah on Left Wing Extremism

مرکزی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 7:35 AM IST

Updated : Aug 23, 2022, 12:05 PM IST

بھوپال: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت ملک میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ امت شاہ نے یہاں سنٹرل زونل کونسل کے 23ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ اس میٹنگ میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی بھی موجود تھے، جب کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بھوپال میں خرابی اور بارش کی وجہ سے نہیں آ سکے اور انہوں نے ورچول طریقے سے شرکت کی۔ Central Zonal Council meeting in Madhya Pradesh

امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی کو جڑوں سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں نکسل ازم سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی سیکورٹی سے لے کر دیہی علاقوں میں بینکنگ نیٹ ورک کی توسیع اور مقامی زبان کا استعمال کرتے ہوئے سائبر سیکورٹی کے مسئلہ پر بیداری پھیلانے کے موضوعات پر بھی مثبت بات چیت ہوئی۔ میٹنگ کے بعد مسٹر شاہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ میٹنگ میں کل ملاکر 18 مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سے 15 مسائل کو متفقہ طور پر حل کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں سینئر وزراء، مرکزی داخلہ سکریٹریز، بین ریاستی کونسل سکریٹریٹ کے سکریٹریز، رکن ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah in Bhopal امت شاہ کا دو روزہ مدھیہ پردیش دورہ

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ مدھیہ پردیش کو آزادی کے سال میں سنٹرل زونل کونسل کی 23ویں میٹنگ کی میزبانی کا موقع ملا۔ کونسل کے اجلاس میں جھیلوں کے شہر بھوپال میں آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا وفاقی ڈھانچہ پچھلے آٹھ سالوں میں مضبوط ہوکر ابھرا ہے۔ ہمیں نظریات کے اختلافات کو بھلا کر بھارت کی ترقی کا راستہ تلاش کرنا ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Aug 23, 2022, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.