مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں اہلخانہ کی مرضی کے بغیر اپنی پسند کی شادی کرنے کے بعد لڑکی والد کی تیمارداری کے لیے گھر پہنچی تھی، جہاں برادر نسبتی نے بہنوئی پر چاقو سے حملہ کردیا۔
اندور میں برادر نسبتی نے بہنوئی کو چورا ہے پر لاکر چاقو سے حملہ کردیا، جس میں بہنوئی شدید زخمی ہوگیا جسے فورا ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق دو مہینے قبل ہی دیواس کے رہنے والے سمیر خان (30) نے اندور کی رہنے والی الماس نامی لڑکی سے لو میرج کی تھی جس سے لڑکی کے گھر والے سخت ناراض تھے۔ گزشتہ روز والد کی تیمارداری کے لیے الماس اپنے شوہر سمیر خان کے ساتھ گھر پہنچی تھی کہ کچھ وقت کے بعد ہی دو سالے ایاز اور وقار بہنوئی کو چوراہے پر لے آئے اور اس پر چاقو سے حملہ کردیا جس میں سمیر شدید زخمی ہوگیا اس کو ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
بتایا جا رہا ہے الماس اور سمیر نے دو مہینے قبل ہی بھاگ کر شادی کی تھی جس کے بعد لڑکی کے گھر والے اس سے سخت ناراض تھے۔ جب الماس کو خبر ملی کہ اس کے والد کی طبیعت علیل ہے تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ والد کی تیمارداری کرنے پہنچ تھی، تبھی الماس کے دونوں بھائیوں نے سمیر خان کو چوراہے پر لے گئے اور اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔