ETV Bharat / state

Body Found in Khandwa لڑکی کو چاقو سے زخمی کرنے والے ملزم کی لاش برآمد - کھنڈوا میں ملزم کی لاش برآمد

کھنڈوا ضلع میں ایک لڑکی کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے ملزم کی آج صبح اندرا ساگر ڈیم کے بیک واٹر سے لاش برآمد ہوئی۔ Dead Body Found in Khandwa

لڑکی کو چاقو سے زخمی کرنے والے ملزم کی لاش برآمد

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 1:52 PM IST

کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں ایک لڑکی کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے ملزم کی آج صبح اندرا ساگر ڈیم کے بیک واٹر سے لاش برآمد ہوئی۔ بانگردا گاؤں میں دو دن پہلے پیش آئے اس واقعہ نے سنسنی پیدا کر دی تھی۔ جس شخص پر لڑکو کو چاقو مارنے کا الزام ہے اس کی لاش آج قریبی گاؤں بنجاری میں اندرا ساگر ڈیم کے بیک واٹر سے برآمد ہوئی ہے۔ Dead Body Found in Khandwa

پولیس نے یہ لاش اسی نوجوان ببلو کی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مشتبہ موت کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ دو دن پہلے بانگردا گاؤں کے کوٹوار میں ایک 18 سالہ لڑکی پر چاقو سے جان لیواحملہ ہواتھا۔ شدید زخمی لڑکی کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

تھانہ انچارج برج بھوشن ہیروے نے بتایا کہ ببلو کے والد رام داس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ گاؤں کی ہی ایک 18 سالہ لڑکی کے گھر میں گھس کر اس کے گلے میں چاقوسے جان لیوا حملہ کیا۔ اسی دوران لڑکی کی بڑی بہن نے شورمچایا تو ملزم فرار ہوگیا۔ اس کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے زخمی لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Saidabad Incident: چھ سالہ بچی کی عصمت دری کے ملزم کی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس نوجوان سے اس کا پہلے بھی کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کا بدلہ اس نے اس کی بیٹی سے لیا۔ دوسری جانب لڑکی کی بڑی بہن کا یہ بھی الزام ہے کہ ملزم ببلو نے اس کی بہن سے شادی کی پیشکش کی تھی۔ انکار کرنے پر اس نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ پولس پورے معاملے کی گہرائی سے چھان بین کر رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.