مرینا میں آسٹریلیا سے واپس آئے ڈاکٹر راکیش گپتا کے خلاف ضلع انتظامیہ کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ دراصل گپتا کچھ روز قبل آسٹریلیا سے مرینا واپس آئے ہیں۔ واپسی کے وقت دہلی ایئرپورٹ پر ان کا پورا چیک اپ ہو چکا ہے۔ قواعد کے مطابق انہیں خود کو 14 روز کے لیے خود ساختہ تنہائی میں رہنا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، بلکہ اپنے نرسنگ ہوم پر مریض دیکھتے رہے۔ جس کی وجہ سے ان پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ ابھی 14 روز کے لیے ان کو نرسنگ ہوم میں بند کر دیا گیا ہے۔
مرینا شہر کے آرتھوپیڈک ڈاکٹر راکیش گپتا کچھ روز قبل آسٹریلیا گھومنے کے لیے گیے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر گپتا 11 مارچ کو آسٹریلیا سے مرینا واپس آئے تھے، قواعد کے مطابق ان کو واپس آنے کے بعد محکمہ صحت کو اطلاع کرنا تھا، لیکن انہوں نے کوئی جانکاری نہیں دی۔
اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر راکیش گپتا آسٹریلیا سے لوٹنے کے بعد اپنے نرسنگ ہوم پر مریضوں کو دیکھتے رہے۔
جب اس کی اطلاع ضلع انتطامیہ کو ملی تب محکمہ صحت کی ٹیم فوری طور پر ڈاکٹر گپتا کے نرسنگ ہوم پر پہنچی اور نرسنگ ہوم کو کھالی کراکر بند کر دیا ہے۔
محکمہ صحت کے افسران کے مطابق اگر ڈاکٹر راکیش مثبت ملتے ہیں تو ڈاکٹر نے جن مریضوں کا علاج کیا ہے تو ان کو بھی ٹریس کیا جائے گا۔
کلیکٹر پرینکا داس کے ذریعے ڈاکٹر راکیش کے نرسنگ ہوم کے میڈیکل لائسنس منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔