ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی سماجی تنظیم ڈیفوڈیل ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفئیر سوسائٹی Daffodils Education And Social Welfare Society کورونا وبائی مرض کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہی اور اب یہ تنظیم کورونا کے بعد بھی خواتین کو روزگار سے جوڑنے کے لیے سب سے آگے نظر آرہی ہے۔
مدھیہ پردیش کی سماجی تنظیم ڈیفوڈیل ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کورونا وبا کے درمیان مسلسل ضرورت مند اور غریب طلباء کی مدد کرنے میں سب سے آگے رہی ہے۔ اس تنظیم نے کورونا کے وقت ضرورت مندوں کو راشن کٹ کے ساتھ کورونا بایو کی کٹ بھی تقسیم کی تھی، جس سے لوگوں کو کافی مدد ملی تھی۔ اب یہ تنظیم خاص طور سے خواتین کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔ یہ تنظیم خواتین کو صرف مفت سلائی کی ٹریننگ Free Stitching Training ہی نہیں دیتی بلکہ جب یہ خواتین اپنی ٹریننگ مکمل کر لیتی ہیں تو انہیں سلائی مشین Free Sewing Machine کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی دیتی ہے تاکہ یہ خواتین اپنا خود کا روزگار شروع کر سکیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔
تنظیم نے ٹریننگ پوری کرنے والی خواتین کو آج مفت سلائی مشین تقسیم کرنے کے ساتھ سرٹیفکٹ بھی دیا، جس سے وہ نوکری کر اپنا پیٹ پال سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تنظیم 3، 6 اور 9 مہنے کا سلائی کا کورس کرواتی ہے اور اب تک تقریبا 800 خواتین اس سے استفادہ کرچکی ہیں۔ تنظیم نے اب تک 100 سے زائد سلائی مشینیں خواتین کو تحفہ میں دیا ہے۔ ڈیفوڈیل ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد ہے کہ وہ ضرورتمند خواتین کو ٹریننگ دے کر انہیں خود مختار بنائیں، تاکہ وہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کا مستقبل روشن کرسکیں۔
مزید پڑھیں: ’خواتین کو بااختیار بنانے کے معاملہ میں سعودی بنا اصلاح پسند ملک‘