ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کا انفیکشن لگاتار بڑھتا جا رہا ہے ۔ریاست میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے عبور کرگئی ہیں۔ وہیں دارالحکومت بھوپال میں 1836 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جس کے مدنظر ضلع انتظامیہ اور دیگر محکموں کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس میٹنگ میں انفیکشن کی چین کو توڑنے کے لئے کس طرح کے قدم اٹھائے جائے، اس سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر صحت وشواس سارنگ نے کہا کہ جس طرح سے کورونا کی پہلی لہر میں پولیس افسران ڈی جے پر جگہ جگہ جا کر گھروں میں رہنے، ماسک لگانے اور دیگر معلومات کے ساتھ بیداری پیدا کر رہے تھے، اس طرح کی مہم پھر سے شروع کی جائے۔
وہیں ایس ڈی ایم اور سی ایس پی کے حلقوں میں زوم کال کے ذریعہ ان علاقوں کے ذمہ داروں سے بات کر کے ہر کالونیوں میں اپنے اپنے حساب سے کورونا کی روک تھام کے لیے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے کورونا کرفیو میں سختی کی جائے گی جو چیزیں عوم کو مل رہی تھی وہ ملتی رہے گی اور جن چیزوں پر روک لگائی گئی ہے وہ برقرار رہے گی۔
وزیر صحت نے کہا کہ ہم ان 7 دنوں میں کورونا انفیکشن کی چین کو پوری طرح سے توڑنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتےہوئے کہا کہ اگر ہمیں اس وبا سے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو بچانا ہے تو کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنا ہوگا اور اس پر بریک لگانے کے لئے ہمیں گھروں میں ہی رہنا ہوگا ،ماسک لگانا ہوگا اور ساتھ ہی سماجی فاصلہ بنائے رکھنا ہوگا تب ہی ہم کامیاب ہو سکیں گے ۔