چار بیت پروگرام کی شروعات میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے چار بیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ چار بیت شاعری کی ہی ایک صنف ہے۔ اس کے ہر ایک بند میں چار مصرعے ہوتے ہیں۔ یہ ایک مخصوص بحر میں لکھی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چار بیت کی بنیاد گلوکاری ہے اور اس کی گلوکاری کا اپنا ایک مخصوص رنگ ہوتا ہے جو سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے خواتین کی چار بیت پارٹی تیار کی ہے جو ملک کے مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔ اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے محکمہ ثقافت، حکومت مدھیہ پردیش نے گمک کے تحت چار بیت کو شامل کیا ہے۔
ڈاکٹر نصرت مہدی نے مزید کہا کہ 'محکمہ ثقافت کے ان اقدامات نے یقینی طور سے ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ معدوم ہوتے ہوئے چار بیت کے فروغ کے لیے قابل تحسین اقدام ہے۔