ریاست مدھیہ پردیش میں آزادی کی تحریک کا گواہ ر ہے دارالحکومت بھوپال کے قلب میں واقع یادگار شاہجہانی پارک میں اب سیویج پلانٹ نہیں بنے گا۔
میونسپل کارپوریشن پارک کو سنوارنے کا خاکہ تیار کر رہا ہے۔
یہ فیصلہ میئر آلوک شرما اور میونسیپل کمشنر بی وجے دتہ نے پارک کے معائنے کے بعد کیا۔
غور طلب ہے کہ شاہجہانی پارک کی بدحالی اور یہاں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے سلسلسے میں عوام اور میڈیا کے ذریعے مخالفت کی جا رہی تھی۔
اب میونسپل کمشنر نے بتایا کہ سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے لیے میونسپل کے پاس شہر میں معقول جگہ ہے۔
وہیں پارک کے آس پاس کی جگہ پر ہوئے سبھی طرح کے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ میونسیپل کے ذریعے مرکزی حکومت کی امرت یوجنا کے تحت پارک میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا جارہا تھا۔
پارک میں بنائے جار ہے اس ٹریٹمنٹ پلانٹ کے خلاف سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے بھی مخالفت کرتے ہوئے وزیراعلی کمل ناتھ کو خط لکھا ہے۔