ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس میں کچھ لوگ ایک نوجوان کو باندھ کر اس کی پٹائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ لوگوں کے دلوں سے قانون کا خوف پوری طرح نکل چکا ہے۔ اس واقعے سے متعلق متاثر نوجوان نے سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ ایناباد کا رہنے والا ہے۔اس کا نام بنٹی راجپوت ہے۔ وہ مائکرو فائنانس کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔
بنٹی راجپوت کہیں انٹرویو کے لیے جارہا تھا۔ اور راستہ بھٹک کر ڈوڈیا کھاڑی پہنچ گیا۔ وہ چائے کی دکان پر چائے پی رہا تھا۔ تب وہاں پر ڈوڈیا کھاڑی کے کچھ لوگ اسے گھر لے کر گئے۔ اور اس کے ساتھ پہلے تو گالی گلوچ کی پھر اسے باندھ کر مسلسل پیٹا گیا۔
اس نے جب لوگوں سے پٹائی کی وجہ سے پوچھی تو انہوں نے اس پر چوری کا الزام عائد کیا اور پٹائی کرتے رہے۔
بنٹی راجپوت کا کہنا ہے کہ ڈوڈیا کھاڑی کے لوگوں سے ان کا دو سال پرانا تنازع ہے۔ بنٹی نے تھانے میں چھ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ یہ معاملہ چھیڑچھاڑ و عشق کا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں نے اس نوجوان کی پٹائی کی۔