ETV Bharat / state

Anjum Rehbar Joined Congress معروف شاعرہ انجم رہبر کانگریس میں شامل - ریاست مدھیہ پردیش

ممتاز شاعرہ انجم رہبر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے انجم رہبر کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔اس موقع پر انہوں(انجم رہبر) نے کہاکہ کانگریس ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے ترجیح دیتی ہے۔

معروف شاعرہ انجم رہبر کانگرس میں شامل
معروف شاعرہ انجم رہبر کانگرس میں شامل
author img

By

Published : Aug 7, 2023, 2:48 PM IST

معروف شاعرہ انجم رہبر کانگرس میں شامل

بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ممتاز شاعرہ انجم رہبر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ سابق وزیراعلی اور پردیش کانگرس کےصدر کمل ناتھ نے انجم رہبر کو رکنیت دلائی۔اس موقع پر انجم رہبر نے کہاکہ کانگریس ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے ترجیح دیتی ہے۔اس موقع پر انجم رہبر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اپنے شاعرانہ انداز میں کہا

نفرت کی چراغوں کو بجھانے آئے ہیں۔
خوشبو محبتوں کی لٹانے کو آئے ہیں۔

جھوٹے فریبی لوگ ہمارے ہیں سامنے۔
جو ہم کہیں گے وہ وعدہ نبھانے کو آئے ہیں۔

میڈیا کے اس سوال پر اپ نے کانگریس پارٹی کا ہی کیوں انتخاب کیا، اس پر انجم رہبر نے کہا کوئی بھی پارٹی آ جائے دو رائے نہیں کیے میں صرف کانگریس کا ہی انتخاب کروں گی۔ انہوں نے کہا حالانکہ بھاتی جنتا پارٹی بھی ہمارے سامنے ہے مگر ہمراہ میں ہمارے سامنے لڑنے کے لیے بھی کوئی پارٹی بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کانگرس پارٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مجھے کہیں نہ کہیں یہاں پر حقیقت سی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا یہاں ہندوستان کی تصویر مجھے کھل کر نظر اتی ہے اور یہی سوچ کر میں نے کانگرس پارٹی کی رکنیت لی ہے۔ میڈیا کے اس سوال پر کی ریاست مدھیہ پردیش میں آپ کو کس طرح کے حالات نظر اتے ہیں۔

اس پر انجم رہبر نے کہا کہ آج سے 15 سال پہلے جس طرح کے حالات تھے ان میں بڑی گراوٹ نظر ائی ہے۔ لوگوں کی ذہنیت بدل گئی ہے، فرقہ واریت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ادب میں بہت خدمات دی ہے اب کانگرس پارٹی میں رہ کر سماج کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ میڈیا نے انجم رہبر سے سوال کیا کہ کیا وہ کانگرس پارٹی میں آ کر انتخابات لڑے گی۔ میں کانگرس پارٹی میں رہ کر صرف سماجی خدمات کو انجام دوں گی۔اگر پارٹی مستقبل میں موقع دیتی ہے تو میں انتخابات بھی لڑوں گی میں منع نہیں کروں گی، لیکن فی الحال میں نے یہ سوچ کر کانگرس پارٹی کی رکنیت نہیں لی ہے کہ مجھے ٹکٹ دیا جائے اور میں اپنے اس وعدے پر قائم رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Violence In Haryana ہریانہ تشدد پرسیاسی رہنماوں کی کڑی مذمت

واضح رہے گی انجم رہبر کی کانگرس پارٹی کی رکنیت لینے کے بعد جہاں میڈیا نے ان سے کئی سوالات کیے تو وہیں میڈیا نے انجم رہبر کو اپنا کلام بھی سنانے کی پیشکش کی جس پر انجم رہبر نے اپنے انداز میں اپنا کلام میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.