ETV Bharat / state

Shivraj on Lumpy Virus تمام اضلاع کو لمپی وائرس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنی چاہیے

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں لمپی وائرس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انفیکشن سے بچنے کے لیے ضروری ویکسین کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ Shivraj On Lumpy Virus

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 3:37 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں لمپی وائرس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جانی چاہیے۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر سطح پر ضروری کوششیں کریں۔ پڑوسی ریاستوں سے جانوروں کا داخلہ روکا کیا جائے۔ انفیکشن سے بچنے کے لیے ضروری ویکسین کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔Shivraj On Lumpy Virus

سرکاری اطلاع کے مطابق چوہان جانوروں میں لمپی وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری انیمل ہسبنڈری جے این کنسوتیا، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ ڈاکٹر راجیش راجورا اور دیگر افسران نے آج صبح رہائش گاہ پر منعقدہ جائزہ میٹنگ میں ورچولی طور پر شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جانوروں کے مالکان کو جانوروں کو آئسولیٹ کرنے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔ تمام اضلاع میں وائرس کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا جائے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں اب تک 3 ہزار 314 جانور لمپی وائرس سے متاثر ہیں۔ ان میں سے 2 ہزار 742 جانور صحت مند ہوگئے اور 38 مر گئے۔ انفیکشن سے بچنے کے لیے اب تک 1 لاکھ 49 ہزار 530 جانوروں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ریاست میں ویکسین کافی مقدار میں دستیاب ہیں۔ بھنڈ، مورینا اور شیوپور میں لمپی وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہاں ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shivraj Singh Chouhan On Exams پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات تمام اسکولوں میں بورڈ کی طرز پر ہوں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.