ETV Bharat / state

Artist Sameer Khan بھوپال کے آرٹسٹ سمیر خان کا منفرد کارنامہ - کیلوں سے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا

بھوپال کے نوجوان سمیر خان نے کیلوں سے آرٹ بنا کر نمایاں کام انجام دیا ہے۔ سمیر نے کیلوں سے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر شہر قاضی کو پیش کیا۔

سمیر خان کا منفرد کارنامہ
سمیر خان کا منفرد کارنامہ
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 9:05 PM IST

Updated : Jan 23, 2023, 9:34 PM IST

سمیر خان کا منفرد کارنامہ

بھوپال: کہتے ہیں ہنر کسی کا محتاج نہیں ہوتا ہے۔ اگر کسی میں ہنر ہے تو ایک نہ ایک دن وہ دنیا کے سامنے ضرور آتا ہے ۔ بس ضرورت ہوتی ہے اس فن کو راستہ بتانے کی۔ ایسے ہی بھوپال کا نوجوان سمیر خان ہے۔ سمیر کہتے ہیں کہ انہیں کچھ الگ کر دکھانے کا پہلے سے ہی جذبہ تھا اور اسی بیچ بھوپال کے ایک اور آرٹسٹ عمران خان سے ان کی ملاقات ہوئی۔ جنہوں نے ان کے ہنر کو پہچانا اور تراشا ۔سمیر وال پینٹنگ سیکھنے کے لئے عمران کے پاس جاتے تھے۔ لیکن آرٹسٹ عمران اور سمیر کے استاد جو کہ خود ایک بہترین آرٹسٹ ہے جو کیلوں سے آرٹ بناتے چلے آرہے ہیں انہوں نے سمیر کو تراشا سب سے پہلے سمیر نے ایک لوہے کی گیٹار بنائیں۔ اور بعد میں سیکھتے سیکھتے سمیر نے کیلوں کے ذریعے عربی زبان پر کچھ بنانے کے لئے سوچا، اور پھر سمیر نے عربی زبان میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کیلوں کے ذریعے لکھ کر ایک بہترین آرٹ بنایا۔ جس کی پورے بھوپال میں ستائش کی جا رہی ہے۔ سمیر چاہتے ہیں کہ ان کا یہ فن قومی پیمانہ پر دکھایا جائے تاکہ ان کے ہنر کو پہچان مل سکے۔ اور وہ اپنے ملک ہندوستان کا نام روشن کریں ۔

سمیر کے استاد اور بہترین ہنر مند عمران خان کہتے ہیں کہ سمیر بہت اچھے آرٹسٹ ہیں اور مجھ سے پچھلے دو سالوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اور میرے ساتھ وال پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔ لیکن وہ یہ کام صحیح طریقے سے نہیں کر پاتے تھے اور ان کا ذین الگ اور کریٹیو نظر آتا تھا۔ یہی وجہ ہے کی سمیر نے مجھ سے یہ آرٹ سیکھنا شروع کیا اور اس میں مہارت حاصل کی اور انہوں نے کیلوں کھیلوں کے ذریعے قرآن کی آیت بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر شاندار آرٹس پیش کیا۔

عمران کہتے ہیں کہ مجھے تو کسی نے کچھ نہیں سکھایا مگر میرے پاس جو کوئی بھی سیکھنے آتا ہے تو میں بغیر کسی فرق کے اسے ہنرمند بنانے کی کوشش کرتا ہوں ۔
وہیں تنظیم بی بی ایم گروپ کے ذمہ دار شعیب ہاشمی کہتے ہیں کہ جس طرح کا ٹیلنٹ مسلم طبقہ میں ہمیں نظر آتا ہے ہماری تنظیم ایسے مسلم نوجوانوں کی مدد اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہمیشہ آگے رہتی ہے اور ہم کوشش کرتے ہیں کہ یہ مسلم نوجوان محنت کرے اور اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔

سمیر خان کے ذریعے بنایا گئے آرٹ کی جہاں شہر قاضی نے تعریف کی اور اور انہیں آگے بڑھنے اور محنت کرنے کی دعائیں دیں تو وہیں بھوپال کی ملی تنظیمیں اور سماجی کارکنان بھی سمیر خان اور ان کے جیسے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے پیش پیش نظر آرہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:Bone Crafting Artist of Kashmir: عزیز الرحمٰن، ہڈیوں سے مختلف اشیا بنانے والے ایک منفرد آرٹسٹ

Last Updated : Jan 23, 2023, 9:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.