ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں واقع ناگود تھانہ علاقے کے اندرا نگر میں خاندانی تنازعہ کے دوران ایک شخص نے گولی مار کر اپنی بیوی کا قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اندرا نگر کے رہنے والے جناردن باگری کا کل رات کسی بات کو لےکر اپنی بیوی ممتا باگری (40) سے تنازعہ ہوگیا۔
اسی دوران جناردن نے اپنی لائسنسی بندوق سے گولی مارکر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔