ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ کے رشتہ دار کی ہراسانی سے تنگ خاندان نے خودکشی کی دھمکی دی - شیوراج سنگھ چوہان کے رشتہ دار کے خلاف شکایت

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ایک رشتہ دار کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے سے پریشان ایک شخص نے اپنے بیوی اور بچوں کے ساتھ ایک پانی ٹنکی پر چڑھ گیا اور خودکشی کرلینے کی دھمکی دی۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ کے رشتہ دار سے پریشان کنبہ نے خودکشی کی کوشش کی

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 6:54 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے سے پریشان ہوکر ایک خاندان نے خودکشی کرلینے کی دھمکی دی ہے۔ ایک شخص اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ٹنکی پر چڑھ گیا اور شیوراج سنگھ چوہان کے رشتہ داروں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا اور پورے خاندان کے ساتھ ٹنکی سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دی جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے اسے ٹنکی سے نیچے محفوظ اتارنے کےلیے کوشش کی جارہی ہے۔ متاثرہ خاندان انتظامیہ سے اپنی زمین کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ رائے سین ضلع کے بھوج پور کا ہے، جہاں متاثرہ شخص رتیش گوسوامی نے دھننجے چوہان پر خود کو شیوراج سنگھ کا رشتہ دار بتاکر اسے ایک عرصے سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ رتیش گوسوامی نے کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان کے رشتہ دار کے خلاف پولیس میں شکایت کرنے کے باوجود اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ گوسوامی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ تین سالوں سے اسے اپنے کھیتوں میں کاشتکاری کرنے سے روکا جارہا ہے اور ان کی کھڑی فصل پر ٹریکٹر چلاکر برباد کردیا گیا۔

رتیش گوسوامی نے بتایا کہ اس معاملے کی شکایت کلکٹر اور دیگر عہدیداروں سے بھی کی گئی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ 3 سال تک مسلسل کاشتکاری نہیں کرنے سے وہ 3 لاکھ روپئے کا مقروض ہوگیا اور اب خاندان کو پالنا مشکل ہوگیا ہے۔ گوسوامی نے کہا کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ کے رشتہ دار سے پریشان کنبہ نے خودکشی کی کوشش کی
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ کے رشتہ دار سے پریشان کنبہ نے خودکشی کی کوشش کی

مزید پڑھیں:

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کا قریبی رشتہ دار ہونے کی وجہ سے حکام کی جانب سے دھننجے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ کی شکایت وشواس سارنگ سے بھی کی گئی جبکہ وزیر نے معاملے کو جلدازجلد حل کرنے کا تیقن دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.