ETV Bharat / state

Tanmay Borewell چار دنوں سے بورویل میں پھنسے تنمے کی موت

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 12:19 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں گزشتہ 4 دنوں سے بورویل میں پھنسے تنمے کا ریسیکو آپریشن جمعہ کی صبح 84 گھنٹے بعد ختم ہوا۔ تاہم ریسکیو ٹیم 8 سالہ تنمے کو زندہ نہیں نکال سکی کیونکہ جب تک ریسکیو ٹیم بچے تک پہنچی وہ زندگی کی جنگ ہار چکا تھا۔ تنمے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

چار دنوں سے بورویل میں پھنسے تنمے کی موت

بیتول: ریسکیو ٹیم نے 84 گھنٹے بعد بورویل میں پھنسے تنمے کو باہر نکالا، لیکن وہ زندگی کی جنگ ہار چکا تھا۔ تنمے 4 دن پہلے 50 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا تھا، جس کے لیے ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف SDRF and NDRF کی ٹیمیں و ضلع انتظامیہ اسے بحفاظت باہر نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی تھیں۔ لیکن تنمے کو بچایا نہیں جاسکا۔ ریسکیو ٹیم جمعہ کو صبح 5 بجے تنمے تک پہنچ گئی تھی۔

tanmay fallen in borewell evening of december 6

ریسکیو آپریشن میں شامل ہوم گارڈ کمانڈنٹ ایس آر اعظمی نے بتایا کہ صبح 5 بجے کو ریسکیو کیا گیا، حالانکہ اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ تنمے نے بورویل میں گرنے کے ایک دن بعد ریسپانس کرنا بند کردیا تھا، حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے آکسیجن کی سپلائی مسلسل دی جا رہی تھی، لیکن بچہ بہت چھوٹا تھا اور اس نے گزشتہ 84 گھنٹوں سے کچھ کھایا پیا نہیں تھا، ایک بچے کے لیے اتنے وقت تک زندگی سے جنگ لڑپانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

کمانڈنٹ ایس آر اعظمی نے بتایا کہ تنمے 6 دسمبر کی شام کو بورویل میں گر گیا تھا۔ اس کے بعد سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تنمے کو باہر نکالنے کی مسلسل کوشش کی جارہی تھی۔ پتھریلی چٹانوں کے سامنے کسی کا بس نہیں چل رہا تھا، جس سے آپریشن میں مشکلات آئیں اور اس میں کافی وقت لگا، ہم جمعہ کی صبح تنمے کی لاش کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے، ہم نے تمام جدید تکنیکوں والی مشینیں نصب کر رکھی تھیں، اس کے باوجود پتھر کے بار بار گرنے کی وجہ سے تنمے تک پہنچنے کا راستہ مشکل ہوتا جا رہا تھا۔

rescue team reached child after 84 hours

بتایا جا رہا ہے کہ بورویل میں گرنے سے تنمے کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، ساتھ ہی اس کے سینے میں بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ فی الحال، بچے کی لاش بیتول کے ضلع ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے گھر والوں کے حوالے کر دی گئی ہے، جہاں اس کی آخری رسومات آج بیتول کے مانڈوی گاؤں کے تپتی گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔

تنمے کی موت کی خبر موصول ہوتے ہی وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنمے کے اہل خانہ کو غم کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہیں سمجھنا چاہیے، میں اور پورا مدھیہ پردیش اس کے خاندان کے ساتھ ہیں، ریاستی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Girl Fall in Well شیو پوری میں نابالغ لڑکی کی کنویں میں گرنے سے موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.