ریاست مدھیہ پردیش میں صبح سات بجے سے پولنگ کی شروعات ہو گئی ہے، اس مرتبہ ریاست میں چار مرحلوں میں پولنگ ہونا جس کے لیے تیسرے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے مقرر ہے لیکن کچھ مقامات پر ای وی ایم اور وی وی پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے تقریباً آدھے گھنٹے تک ووٹنگ ٹھپ رہی۔
مدھیہ پردیش کے پارلیمانی حلقہ کے جہانگیرآباد کے اسکول میں بنائے گئے پولنگ مرکز پر تین ای وی ایم مشینوں میں خرابی کے سبب آدھے گھنٹے تک پولنگ کا کام بند رہا جس کے باعث رائے دہندگان کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
افسران کے مطابق ای وی ایم کو تبدیل کر کے فوراً پولنگ کا کام جاری کر دیا گیا ہے۔
بھوپال پارلیمانی نشست سے کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ ہیں جبکہ بی جے پی کی جانب سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو میدان میں اتارا گیا ہے۔