مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا وائرس کے 19 نئے کیسز آنے کے بعد تعداد بڑھ کر 3100 کے پار ہوگئی ہے جبکہ ان میں سے 2803 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر نے کل رات جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 1091 نمونوں میں سے 19 کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ان میں سے 12 اجین شہر کے، بڑنگر تحصیل کے چار اور ناگدا قصبے کے تین مریض ہیں۔ ضلع میں ابھی تک 3107 پازیٹیو ملے ہیں۔
اس عالمی وبا سے ضلع میں ابھی تک ہلاک شدگان کی تعداد 95 ہوگئی اور 233 مریضوں کا ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ ضلع بھر میں ابھی تک ایک لاکھ 215 لوگوں کے نمونے لیے جا چکےہیں۔