لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سیکرٹری لداخ رگزین سمپھل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے مشتبہ افراد کے سیمپلز لیے گئے تھے اور جانچ کے لیے انہیں دہلی بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی بھیجے گئے 17 سیمپلز کی رپورٹس آئی ہے وہ وہ سارے منفی پائے گئے ہیں۔
کمشنر سیکرٹری نے بتایا کہ ایس این ایم ہسپتال لہیہ میں داخل کیے گئے کووڈ -19 سے متاثرہ شخص کا دوبارہ سے ٹیسٹ کیا گیا، تام اب اس کا ٹسٹ منفی پایا گیا ہے۔انہیں ایس این ایم ہسپتال سے فارغ کردیا گیا اور انہیں گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں مثبت کیسز کی تعداد گھٹ کر دس رہ گئی ہے۔
کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ دونوں اضلاع میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ سے روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تمام تر اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں اور ترجیع بنیادوں پر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہے اور اس کے لیے سات افسران پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی ہے۔